10 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی، سری لنکا نے ٹیم پاکستان بھیجنے کی منظوری دیدی

شائقین کرکٹ کے لیے اچھی خبر ہے کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دسمبر میں اپنی ٹیسٹ ٹیم پاکستان بھیجنے کی منظوری دے دی ہے۔پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دسمبر میں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی اور 10 برس کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کے لیے پاکستان میں میدان آباد ہوں گے۔2009 میں سری لنکا کرکٹ ٹیم پر لاہور میں ہونے والے افسوسناک واقعے کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی سرگرمیاں معطل ہو گئی تھیں لیکن 2015 میں زمبابوے کرکٹ ٹیم نے مختصر دورانیے کی کرکٹ کے لیے پاکستان کا دورہ کیا اور اس کے بعد کئی انٹر نیشنل میچز بھی کھیلے گئے لیکن اب دسمبر میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ سیریز کا انعقاد ہو گا۔‏شیڈول کے مطابق ستمبر اکتوبر میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کھیلی جانی تھی لیکن دونوں بورڈز کی باہمی رضا مندی کے بعد اس ٹیسٹ سیریز کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ساتھ تبدیل کر دیا گیا تھا تاکہ مہمان ٹیم پہلے ون ڈے اور ٹٹی ٹوئنٹی سیریز کھیل کر پاکستان میں حالات کا جائزہ لے سکے اور دسمبر میں ٹیسٹ سیریز کا انعقاد کیا جا سکے۔اسی پلان کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں حالات پر اطمینان کا اظہار کیا اور دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے ٹیم پاکستان بھیجنے کی منظوری دی ہے۔‏پاکستان میں ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے کامیاب انعقاد کے بعد سری لنکا کرکٹ نے فیوچر ٹور پروگرام میں شامل دسمبر میں ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کی تصدیق کی ہے۔

10 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی، سری لنکا نے ٹیم پاکستان بھیجنے کی منظوری دیدی” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں