قومی احتساب بیورو (نیب) نے رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ کے اکاؤنٹس میں کروڑون روپے منتقل کرنے والے سرکاری کنٹریکٹر کو گرفتار کر لیا۔نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں سرکاری کنٹریکٹر عبدالرزاق بہرانی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عبدالرزاق بہرانی کو خورشید شاہ کیس میں گرفتار کیا گیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عبدالرزاق بہرانی کروڑوں روپے خورشید شاہ کے اکاؤنٹس میں منتقل کرتا رہا ہے، منتقل کی گئی رقوم سے ملزم مالی فوائد حاصل کرتا رہا۔نیب اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گرفتار ملزم جیکب آباد کے ترقیاتی کاموں کے فنڈز میں بھی خردبرد کرتا رہا ہے، ملزم کی فنڈز میں خرد برد کی درخواست سپریم کورٹ میں بھی دائر ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عبدالرزاق بہرانی مشیر جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی کے بےنامی اثاثوں کا بھی مالک ہے۔خیال رہے کہ رہنما پیپلز پارٹی اور سابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں نیب کی تحویل میں ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments