نیشنل گیمز پشاور میں اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہے ہیں ان گیمز میں کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے اور اپنے انفرادی ریکاردز میں بہتری کے ساتھ ساتھ نیشنل ریکارڈز بھی قائم کیے ہیں۔قومی گیمز میں ویٹ لفٹنگ کے میدان میں بہن بھائیوں نے گولڈ میڈلز حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔صائمہ منظور نے نیشنل گیمز میں 55 کلو گرام کیٹیگری جب کہ ان کے بھائی زوہیب منظور نے 96 کلو گرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا۔صائمہ منظور اور زوہیب منظور کا تعلق ویٹ لفٹنگ فیملی سے ہے، ان کے والد محمد منظور 1976کے اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔صائمہ منظور انٹرنیشنل ویٹ لفٹر ہیں، وہ ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی بھی کر چکی ہیں۔ملکی سطح پر ہونے والے مقابلوں میں صائمہ منظور نے اپنی ویٹ کیٹیگری میں برتری قائم کر رکھی ہے۔پچیس سالہ صائمہ منظور 6 سالہ بچے کی ماں ہیں اور اس کے باوجود وہ کھیل کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے ویٹ لفٹنگ اُن کے خون سے رچی بسی ہے، وہ خود کو اس سے الگ نہیں کر سکتیں۔زوہیب منظور بھی انٹرنیشنل ویٹ لفٹر ہیں اور اپنی کلاس میں خوب مہارت رکھتے ہیں۔دونوں بہن بھائیوں نے حال ہی میں ساؤتھ ایشین گیمز کے ٹرائلز میں حصہ لیا اور دونوں کا انتخاب ہو گیا، دونوں اب اگلے ماہ نیپال میں ہونے والے ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
“نیشنل گیمز کے گولڈ میڈلسٹ بہن بھائی” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
its really amazing,congress both of you