لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل رہے گا۔امیگریشن ذرائع کا کہنا ہےکہ نوازشریف کا نام ای سی ایل میں بدستور شامل ہے اور قانون کے مطابق ان کا نام ای سی ایل میں شامل رہے گا۔ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف عدالتی احکامات دکھا کر ملک سے باہر جاسکیں گے۔وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہناہے کہ نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالاجائے گا البتہ ای سی ایل کےکمپیوٹرائزڈ سسٹم میں عدالتی حکم کا ذکر کردیا جائےگا۔ذرائع نے مزیدبتایا کہ نوازشریف پاسپورٹ کےہمراہ ائیرپورٹ پر تصدیق شدہ عدالتی حکم دکھانے کے پابند ہوں گے۔ذرائع کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیررپورٹ انتظامیہ کو ابھی تک ائیر ایمبولینس آمد کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments