وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ریلوے کا عملہ حادثات کے باعث میری ساری محنت پر پانی پھیر دیتا ہے۔راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں نے کچھ کیا ہو یا نا کیا ہو لیکن تعلیم کے لیے ضرور کام کیا ہے، بہت جلد راولپنڈی میں چار یونیورسٹیاں ہوں گی۔ق لیگ کے حکومت سے اختلافات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی غلط فہمی دور ہو گئی کہ ق لیگ انڈر 19 نہیں بلکہ حکومت کی اتحادی جماعت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی فضل الرحمان کے ساتھ نہیں ہیں، یہ لوگ روز بیماری بیماری کھیل رہے ہیں تاکہ وزیراعظم انہیں جانے دیں۔سابق وزیراعظم نواز شریف سے متعلق بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف بیمار ہیں، اس معاملے پر سیاست نہیں نہ کریں، کہیں فلم الٹی نہ ہو جائے۔شیخ رشید نے ایک بار پھر اعتراف کیا کہ ملک میں مہنگائی اور گورننس کا مسئلہ ہے اور وزیراعظم عمران خان اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔پاکستان ریلوے میں حادثات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حادثے نہیں ہونے چاہئیں، عملہ میری ساری محنت پر پانی پھیر دیتا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments