اسلام آباد: دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں 19 نومبر (منگل) کو ’’ورلڈ ٹوائلٹ ڈے منایا گیا۔پاکستان میں 94 فیصد عوام کو ٹوائلٹ کی سہولت میسر ہے،2017۔2018 تک پاکستان میں صرف 6 فیصد عوام کے پاس ٹوائلٹ کی سہولت نہیں جب کہ پاکستان کے شہری علاقوں میں 99 فیصد شہریوں کو ٹوائلٹ کی سہولت میسر ہے اور ایک فیصد کے پاس نہیں ہے۔دہی علاقوں میں 91 فیصد شہریوں کے پاس ٹوائلٹ کی سہولت موجود ہے جب کہ 9 فیصد کے پاس نہیں۔پاکستان میں اؤسطاً 1 اعشاریہ 3 عوام کے پاس ٹوائلٹ کی سہولت ہے اور شہری علاقوں میں 1 اعشاریہ 4 عوام الناس کو ٹوائلٹ کی دسترس ہے، دیہی علاقوں میں تقریباً 13 اعشاریہ 2 ملین افراد کے پاس اؤسطا 1 اعشاریہ 2 فیصد عوام کے پاس ٹوائلٹ کی سہولت ہے جب کہ 20 لاکھ عوام کے پاس یہ سہولت نہیں۔اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ ٹوائلٹ ڈے پر دنیا میں پانی، صفائی اور حفظان صحت پر خصوصی روشنی ڈالی گئی جس کے تحت 2 اعشاریہ 2 ارب لوگوں کے پاس پینے کا صاف پانی نہیں، 4 اعشاریہ 2 ارب لوگ بغیر حفظان صحت کے اصولوں کے تحت نہیں رہ رہے جب کہ 3 ارب لوگ ہاتھ دھونے کی سہولت سے محروم ہیں۔2015 تک ایک ارب لوگ گھروں سے باہر جا کر حاجت رفا کرتے تھے جس کی وجہ سے لاکھوں لوگوں میں بیماریاں پھیلتی ہیں اور لاکھوں ہلاکتیں ہوئیں تھیں، اس صورتحال کی وجہ سے اقوام متحدہ کو اس کے خاتمے کے لئے کوششیں شروع کرنی پڑیں جس میں دنیا بھر میں کامیابی ہوئی، صفائی ستھرائی انسان کا بنیادی حق ہے جو بہتر مستقبل کی گارنٹی فراہم کرتا ہے۔خاص طور پر عورتوں اور بچوں کو، یونیسیف نے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر ورلڈ ٹوائلٹ ڈے 19 نومبر کو منایا، اس سال ورلڈ ٹوائلٹ ڈے کا مرکزی نقطہ یہ تھا کہ ملک کے ہر شخص کو بلا امتیاز تمام سہولیات میسر ہوں جو کہ صاف اور ہرا بھرا پاکستان کی مہم سے مطابقت رکھتا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments