اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا پی ٹی آئی فنڈنگ کیس روزانہ کی بنیاد پر سننے کا مطالبہ

اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی نے پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر سننے کا مطالبہ کیا ہے۔پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ کیس سے متعلق الیکشن کمیشن کے 10 اکتوبر کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔پی ٹی آئی کے ایسوسی ایٹ وکیل نے عدالت میں کہا کہ سینئر وکیل سپریم کورٹ میں مصروف ہیں لہذا کیس تھوڑی دیر کے لیے ملتوی کیا جائے۔محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ اتنا انتظار تو نہیں کیا جا سکتا، جس پر شاہ خاور ایڈوکیٹ کے ایسوسی ایٹ نے کہا کہ آئندہ کی کوئی مختصر تاریخ دے دیں۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت دسمبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔رہبر کمیٹی کے اراکین نے الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر احتجاج بھی کیا، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں