سابق اسٹائلش ٹیسٹ کرکٹر ہاشم آملہ کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی بہت تعریف سنی ہے، اس بار کھیل کر خود تجربہ کروں گا۔ہاشم آملہ کے لیے 2019 کا ورلڈ کپ اچھا نہیں رہا تھا اور ورلڈکپ کے بعد اگست میں انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا تھا۔آملہ نے 124 ٹیسٹ میچوں میں 28 سنچریوں کی مدد سے 9282 رنز مدد سے بنائے اور ان کا اوسط 46.64 رہا۔ریٹائرمنٹ کے بعد اب ہاشم آملہ کا فوکس لیگز پر ہے، ان دنوں وہ ابوظہبی میں ہونے والی ٹی ٹین لیگ میں شرکت کر رہے ہیں جب کہ وہ اب کاؤنٹی کرکٹ کے لیے انگلینڈ میں سکونت اختیار کر رہے ہیں۔36 سالہ سابق جنوبی افریقی کپتان ہاشم آملہ نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے بارے میں بہت کچھ سن رکھا ہے، جن کھلاڑیوں نے بھی پی ایس ایل میں شرکت کی ہے اور میری ان سے بات ہوئی ہے تو انہوں نے پی ایس ایل کو شاندار قرار دیا اور لیگ کے معیار کو بھی اعلیٰ کہا ہے۔ہاشم آملہ نے کہا کہ مجھے چند برسوں میں پی ایس ایل کھیلنے کا موقع نہیں مل سکا ہے لیکن اس مرتبہ پی ایس ایل کھیلوں کا اور خود پی ایس ایل کھیل کر تجربہ کروں گا۔ ہاشم آملہ جنوبی افریقا کی جانب سے ٹرپل سنچری بنانے والے واحد بیٹسمین ہیں، انہوں نے 2012 میں انگلینڈ کے خلاف 311 ناٹ آوٹ رنز بنائے۔ ہاشم آملہ نے 181 ون ڈے میچز میں 27 سنچریوں کے ساتھ 8113 رنز بنائے اور انہیں 44 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا بھی تجربہ ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments