مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اگر نیب قوانین میں تبدیلی لاڈلوں کے لیے کی جا رہی ہے تو یہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما جیلوں میں ہیں لیکن ان پر ایک بھی الزام ثابت نہیں ہوا، رہنماؤں کو بکتر بند گاڑیوں میں لایا جاتا ہے، بدسلوکی کی جاتی ہے۔وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں مقابلہ کرنا آتا ہے لیکن مخالفین کو جیلوں میں بند کر رکھا ہے، خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر کے باوجود انہیں نہیں لایا گیا، وہ اب بھی جیل میں ہیں، یہ خواجہ سعد رفیق کے آئینی حق پر حملہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان سیاسی انتقام میں اندھے ہو چکے ہیں، شہباز شریف کے خلاف وعدہ معاف گواہ بنائے جا رہے ہیں، کل وسیم اجمل نے عدالت میں کہا کہ مجھے شہباز شریف کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے کو کہا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا عمران خان کی پنجاب حکومت کو ہدایت ہےکہ وہ سعد رفیق کو پارلیمنٹ میں نہ لائیں جب کہ رانا ثناءاللہ کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں جاری کیے گئے، عمران خان پارلیمان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرز پر عملد درآمد کروانے میں عمران خان رکاوٹ ہیں، سعد رفیق کو قومی اسمبلی نہ لائے جانے پر ہم تحریک استحقاق جمع کروا رہے ہیں۔ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ ہمیں کہا جا رہا کہ اپوزیشن جماعتیں الیکشن کمیشن کو ہراساں کر رہی ہیں، تحریک انصاف خود الیکشن کمیشن کو ہراساں کر رہی ہے، عمران خان 5 سال سے الیکشن کمیشن سے راہ فرار اختیار کیے ہوئے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments