اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے رہائشی محمداکرم کی 13سالہ بیٹی عرصہ 7سال سے پراسراربیماری میں مبتلابیٹی کولے کرکشمیرلنک آفس اسلام آبادپہنچ گیا،حکومت اور مخیرحضرات سے مدداوربیماری سے متعلق گائیڈکرنے کی اپیل،والدہ گردہ فیل ہونے کی وجہ سے وفات پاچکی ہے ، محمداکرم بیٹی کی بیماری کی وجہ سے کام کاج نہیں کرسکتا، بیماربیٹی جوروحانی بیماری کے ساتھ ساتھ اورجسمانی طورپربھی کئی بیماریوں میں مبتلاہے ، کھانے پینے اورہاضمے کے مسائل کابھی سامناہے جبکہ کھانے میں گوشت اوردودھ کے علاوہ اورکوئی بھی چیزنہیں کھاتی ۔ نیم بے ہوشی کے عالم میں صرف دودھ اورگوشت کاکااشارہ کرسکتی ہے اورنہ ملنے کی صورت میں ہاتھوں کی انگلیاں کاٹ کھاتی ہے جس سے ہاتھوں اوربازوپرزخم کے نشان واضح ہیں۔والدمحمداکرم بیٹی کی بیماری کی وجہ سے کام کاج نہیں کرپارہا، بیٹی کی ضروری دیکھ بحال کیلئے باپ کے علاوہ کوئی سہارانہیں ہے جس وجہ سے باپ کام کاج بھی نہیں کرپاتا۔محمداکرم شدیدکسمپرسی کی زندگی گزاررہاہے ، بیٹی کے علاج معالجہ کیلئے کوئی راستہ ہے نہ وسیلہ اورنہ ہی بیماری بیٹی کے کھانے پینے کی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت باقی ہے ، اس صورتحال میں نہ صرف مریض بیٹی کی زندگی کوعلاج سمیت کھانے پینے کاانتظام نہ ہونے کی صورت میں بھی خطرہ لاحق ہے۔ با پ بیٹی کی بیماری کے غم میں پریشان حال اورنڈہال ہے ۔ مخیرحضرات اور حکومت اس انسانی مسئلہ کوالمیہ بننے سے بچانے کیلئے اپنامثبت کرداراداکریں۔علاج معالجہ کاراستہ بھی بتایاجائے اورمالی مددبھی کریں ، بصورت دیگردوانسانوں کی زندگی کوخطراہ لاحق ہے ۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments