وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ طاقتور ممالک اپنے تجارتی مفادات کے سبب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر خاموش ہیں۔نیویارک میں بھارتی قونصل جنرل سندیپ چکر ورتی کا کشمیری اور بھارتی ہندؤوں کے لیے منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں اسرائیلی طرز کی آباد کاری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا مجھے یقین ہے کہ کشمیر میں ہندؤوں کی آباد کاری سے سیکیورٹی کی صورت حال میں بہتری آئے گی۔وزیراعظم عمران خان نے بھارتی قونصل جنرل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں آر ایس ایس نظریے کی فاشسٹ ذہنیت دکھائی ہے۔ان کا کہنا تھا کشمیریوں کو انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قابض بھارتی انتطامیہ نے 100 روز سے مقبوضہ جموں و کشمیر کا محاصرہ کر رکھا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ طاقتور ممالک اپنے تجارتی مفادات کے سبب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر خاموش ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments