اسلام آباد: آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست دائر کرنے والے درخواست گزار ریاض حنیف راہی سپریم کورٹ پہنچ گئے۔درخواست گزار ریاض راہی سپریم کورٹ پہنچے جہاں صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ نے اپنی درخواست واپس لے لی یا نہیں؟ اس پر ریاض حنیف راہی نے کہا کہ درخواست تو یہی چل رہی ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے عوامی اہمیت کےکیس میں درخواست گزار کوہونا ضروری نہیں۔انہوں نے کہا کہ اہم نکات ہیں جو پہلی بار عدالتی کارروائی میں آ رہے ہیں، پہلی مرتبہ سپریم کورٹ اس معاملے کو ڈیل کر رہی ہے۔صحافی نے سوال کیا کہ ایک اہم کیس آپ نے فائل کیا، یہ کیس خود فائل کیا یا آپ کے پیچھے کوئی تھا ؟ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ خود فائل کیا ہے، ہمیشہ کیس خود ہی فائل کرتا ہوں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments