’پابندی غیرجمہوری ہے’، فواد بھی طلبہ یونین کے حامی

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے طلبہ یونینز کی بحالی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔رواں ماہ لاہور میں منعقد فیض فیسٹول میں پنجاب یونیورسٹی کے نوجوانوں نے طلبہ یونینز کی بحالی کے لیے آواز اٹھانے کی ایک ویڈیو سوشل میں پر خوب مقبول ہوئی اور دو نوجوان عروج اورنگزیب اور علی حیدر کے جوش نے طلبہ یونین کی بحالی کو ایک تحریک میں تبدیل کر دیا ہے۔اسی سلسلے میں پروگریسیو اسٹوڈنٹس کلیکٹیو، اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی اور ان کے ساتھ شامل دیگر طلبہ تنظیموں نے طلبہ یونین کی بحالی کے حق میں آج پاکستان کے مختلف شہروں میں ’طلبہ یکجہتی مارچ‘ کاانعقاد کیا ہے۔مذکورہ تحریک کو جہاں سول سوسائٹی سے حمایت مل رہی ہے وہیں وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے طلبہ یونینز پر پابندی کو جمہوریت کے منافی قرار دیا ہے۔اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے فواد چوہدری نے کہا کہ طلبہ یونین پرپابندی مستقبل کی سیاست کو محدود کرنے کےمترادف ہے، طلبہ سیاست کو تشدد سے پاک بنانے کے لیے اقدامات کیے جاسکتےہیں لیکن طلبہ سیاست پرپابندی غیرجمہوری اقدام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں