وزیر ریلوے شیخ رشید نے وفاقی حکومت کی غلطیوں اور پنجاب حکومت کی خراب کارکردگی کا اعتراف کیا ہے۔لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا 18 ویں ترمیم میں تبدیلی آئینی طریقے سے ہی لائی جا سکتی ہے۔آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اس معاملے میں ہم سے غلطیاں ہوئی ہیں لیکن ہماری نیت صاف تھی، ہم اپنا بیانیہ صحیح طریقے سے پیش نہیں کر سکے۔سپریم کورٹ کی جانب سے آرمی چیف کی مدت میں 6 ماہ کی مشروط توسیع سے متعلق پوچھے گئے سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ چھ ماہ کا مطلب تین سال ہی سمجھا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ آرمی چیف کے معاملے میں آئین میں ترمیم کی ضرورت نہیں ہے، اگر آئین میں ترمیم ہوئی تو واضح اکثریت سے پاس ہو گی۔مولانا فضل الرحمان کے قبل از وقت انتخابات کے مطالبے سے متعلق سوال پر شیخ رشید کا کہنا تھا میں وہ سیاستدان ہوں جو دیوار کے دوسری جانب بھی دیکھ سکتا ہے، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے۔پنجاب حکومت کی کارکردگی سے متعلق سوال پر وفاقی وزیر نے کہا دیگر لوگوں کی طرح مجھے بھی پنجاب حکومت پر تحفظات ہیں لیکن عثمان بزدار اس سیکھ چکے ہیں، آگے ان کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments