ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں شکست، پاکستان کو آسٹریلیا میں مسلسل پانچویں بار وائٹ واش کا سامنا

برسبین ٹیسٹ کے بعد ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں بھی پاکستان کو ایک اننگز اور 48 رنز سے شکست ہو گئی ہے اور آسٹریلیا نے دو میچوں کی سیریز میں گرین کیپس کو وائٹ واش کر دیا ہے۔یہ مسلسل پانچویں بار ہوا ہے کہ پاکستان کو آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا ہے۔پنک بال ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پاکستان آسٹریلیا کے 589 رنز کے جواب میں 239 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور اس طرح میچ میں قومی ٹیم کو ایک اننگز اور 48 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔کھیل کے چوتھے روز پاکستان نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو اسے آسٹریلیا کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 248 رنز درکار تھے اور شان مسعود اور اسد شفیق وکٹ پر موجود تھے۔پاکستان کا اسکور 123 رنز پر پہنچا تو شان مسعود 68 رنز بنا کر ناتھن لیون کا شکار ہو گئے، اسد شفیق بھی ناتھن لیون ہی کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے، انہوں نے 57 رنز کی اننگز کھیلی۔افتخار احمد 27، محمد رضوان 45 اور یاسر شاہ 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں ناتھن لیون نے 5 اور جوش ہیزلوڈ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ڈیوڈ وانر کو شاندار ٹرپل سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔خیال رہے کہ برسبین ٹیسٹ میں بھی آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک اننگز اور 5 رنز سے شکست دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں