وزیراعظم عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کے لیے تین نام تجویز کر دیئے۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف چیف الیکشن کمشنر کے لیے تین نام تجویز کر چکے ہیں اور اب اطلاعات ہیں کہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لیے وزیراعظم عمران خان نے بھی تین نام تجویز کر دیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے چیف الیکشن کمشنر کے لیے بابر یعقوب، فضل عباس اور عارف خان کے ناموں کی منظوری دے دی ہے۔خیال رہے کہ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی مدت ملازمت 6 دسمبر کو ختم ہو رہی ہے اور چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ خالی ہونے کے بعد الیکشن کمیشن مکمل طور پر غیر فعال ہو جائے گا کیونکہ الیکشن کمیشن کے سندھ اور بلوچستان سے ممبران پہلے ہی ریٹائر ہو چکے ہیں۔گزشتہ روز الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کے لیے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کی زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا تاہم فریقین ناموں پر اتفاق نہ کر سکے تھے۔اپوزیشن کا مطالبہ ہے کہ حکومت چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری کا فیصلہ ایک ساتھ کرے اور اس حوالے سے اپوزیشن نے عدالت میں درخواست بھی دائر کرا دی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments