العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف سابق وزیراعظم نواز شریف کی اپیل 18 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر ہو گئی۔نواز شریف نے العزیزیہ ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے دی گئی سزا کالعدم کرنےکی اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر رکھی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے تاہم عدالت نواز شریف کی مرکزی اپیل سے قبل جج ویڈیو کیس کے تناظر میں فیصلہ کرے گی۔جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ سماعت کرے گا۔جج ویڈیو کیس کے مرکزی کردار ناصربٹ نے نواز شریف کی اپیل میں فریق بننےکی درخواست کر رکھی ہے۔نواز شریف نے ویڈیو کا فرانزک کرنے والے برطانوی ماہر سمیت 5 افراد کو عدالتی گواہ بنانے کی استدعا کی ہے۔العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف نواز شریف کی اپیل 18 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے جب کہ نیب کی نواز شریف کی سزا بڑھانے کی اپیل بھی 18 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments