پاک بحریہ کی جانب سے 1971 کی جنگ میں بھارتی بحری جنگی جہاز کو غرقاب کرنے والی آبدوز ہنگور کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے آبدوز ہنگور کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہنگور کا کارنامہ دشمن کبھی فراموش نہیں کر پائے گا۔پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے والی آبدوز کی یاد میں آج ’ ہنگور ڈے‘ منایا جا رہا ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ نے 1971 میں بھارتی بحریہ کے جہازوں کو ناکوں چنے چبوانے والی آبدوز ’ہنگور‘ کی بے مثال کامیابی کی یاد میں پرومو جاری کیا ہے جس میں آبدوز ہنگور کی جنگ میں کامیابی کو اجاگر کیا گیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ 1971 کی جنگ میں آبدوز ہنگور نے بہادری کی عظیم تاریخ رقم کی اور بھارتی بحریہ کے جنگی جہازکو تباہ کیا تھا۔واضح رہے کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد یہ پہلا واقعہ ہے جس میں آبدوز نے بحری جہاز کو تباہ کیا تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments