راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے قومی کرکٹ ٹیم کو سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے مشورہ دیا ہے کہ مہمان ٹیم کی مہمان نوازی اتنی بھی نہیں کرنی کہ وہ میچ جیت جائیں۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ خوشی ہے پاکستان میں دس سال بعد ٹیسٹ کرکٹ واپس آگئی ہے اور اصل کرکٹ ٹیسٹ کرکٹ ہی ہے، ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی کے ساتھ باقی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی۔انہوں نے کہا کہ سری لنکا کی ٹیم اور حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ پاکستان آئے، سری لنکن ٹیم ہماری مہمان ہے لیکن مہمان نوازی اتنی نہیں کرنی، قومی کرکٹ ٹیم کو میچ جیتنا ہے۔ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ نیا پاکستان ہے، پاکستان میں سیاح، انٹرنیشنل کرکٹرز، انویسٹرز سب آ رہے ہیں کیونکہ امن آگیا ہے۔بعدازاں انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی پر وزیر اعظم عمران خان اور چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو داد دیتے ہوئے ویلڈن کہا۔سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل پاکستان میں ہونے جا رہا ہے جس سے انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے پاکستان میں کھل گئے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments