ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان میں رواں مالی سال کے دوران مہنگائی کی شرح میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔اے ڈی بی کی پاکستان کی معیشت سے متعلق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 30 جون 2019 کو ختم ہونے والے گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان کی معیشت میں ترقی کی شرح انتہائی گر کر 3 اعشاریہ 3 فیصد رہی تاہم اب رواں سال پاکستان کی معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے رواں مالی سال کے پہلے سہ ماہی کے دوران پاکستان میں مہنگائی کی شرح 10 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہو گا۔خیال رہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں معاشی استحکام کے لیے سپورٹ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے اور گزشتہ روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے قرض کے ایک ارب 30 کروڑ ڈالرز بھی موصول ہو گئے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments