انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایلیٹ پینل میں شامل پاکستانی امپائر علیم ڈار نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا۔پاکستانی امپائر علیم ڈار ویسٹ انڈیز کے اسٹیو بکنر کا ریکارڈ توڑتے ہوئے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچ سپر وائز کرنے والے امپایر بن گئے ہیں۔پاکستانی امپائر علیم ڈار نے اسٹیو بکنر کا 128 ٹیسٹ میچوں کا ریکارڈ توڑا ہے اور اس وقت وہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دے رہے ہیں جو ان کا 129 واں ٹیسٹ میچ ہے۔51 سالہ علیم ڈار نے 2000 میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا، وہ 207 ون ڈے اور 46 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں بھی ا مپائرنگ کر چکے ہیں۔علیم ڈار کا کہنا ہے کہ اس سنگ میل کے بارے میں سوچا نہیں تھا مگر اس وقت بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں، یہ میری زندگی کا بہترین لمحہ ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل علیم ڈار 200 میچز کو سپروائز کرنے والے پاکستان کے پہلے جب کہ دنیا کے تیسرے امپائر کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
“علیم ڈار کا ایک اور اعزاز، سب سے زیادہ ٹیسٹ میچ سپروائز کرنے والے امپائر بن گئے” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
thanks for sharing