چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے دلائل نہ دیں کہ صدر پاکستان اپنے اختیارات سے رولز کیخلاف جا کر کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ابرارالحق کی بطور چیئرمین ریڈ کریسنٹ سوسائٹی تعیناتی کے خلاف درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی زیر صدارت ہوئی۔دوران سماعت ابرارالحق نے تحریری دلائل عدالت میں جمع کرائے جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا آپ اپنا کیس خود لڑیں گے؟ابرارالحق نے جواب دیا کہ میرے وکیل آج لاہور عدالت میں مصروف ہیں، آپ ہمارے تحریری دلائل قبول فرما لیں۔عدالت نے کہا کہ اگر آپ مطمئن نہیں تو آپ کے وکیل کو سننے کے لیے تاریخ رکھ لیتے ہیں۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نے وفاق کی جانب سے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ابرارالحق کی تعیناتی صدر پاکستان نے کی ہے، جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ صدر پاکستان کا آفس قابل احترام ہے، اُس پر کوئی بحث ہی نہیں، آپ قانونی پہلو پر دلائل دیں۔جسٹس اطہر من اللہ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے پوچھا کہ کیا مقررہ مدت مکمل ہونے سے پہلے کسی کو ہٹایا جاسکتا ہے؟ اس کیس میں اصول واضح ہے اور اس عہدے کے لیے مدت مقرر کی گئی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments