وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور عسکری قیادت مل کر ملک کو درپیش چیلنجز سے نکال رہے ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ بیرونی عناصر اور اندرونی آلہ کاروں کے مذموم عزائم ناکام ہوں گے اور ہم وزیراعظم کی قیادت میں ملک کے خلاف سازشی عناصر کو شکست دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام اداروں میں ہم آہنگی اور باہمی اعتماد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، ادروں کی مضبوطی ملکی ترقی، جمہوریت کے فروغ اور عوامی فلاح کیلئے ناگزیر ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ملک معاشی استحکام اور ترقی کی منزل پر گامزن ہے، وزیراعظم اور عسکری قیادت مل کر ملک کو درپیش چیلنجز سے نکال رہے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments