سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے ایک بار پھر پنڈورا باکس کھول دیا ہے۔سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ٹی وی پروگرام میں الزام لگایا ہے کہ ہندو ہونے کی وجہ سے پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑی دانش کنیریا کے ساتھ کھانا پینا پسند نہیں کرتے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ ’اپنے کیرئیر میں 2 سے 3 لوگوں سے میرا جھگڑا ہوا، جب وہ لسانیت، کراچی، پنجاب، لاہور اور پشاور کی بات کرتے تھے جو مجھے بہت غصہ آتا تھا، کوئی ہندو ہے نا وہ کھیلے گا، اسی ہندو نے ٹیسٹ سیریز جتوائی، میں نے کہا اب بولو۔ اس نے کہا کہ سر یہاں سے کھانا کیوں لے رہے ہیں؟ تو میں نے کہا کہ کپتان ہوگا تو اپنے گھر پر، اٹھا کر باہر پھینک دوں گا، تیرے ملک کو وہ 6، 6 آؤٹ کرکے دے رہا ہے‘۔اس الزام پر سابق اسپن بولر دانش کنیریا کا کہنا ہے کہ شعیب اختر کی باتوں میں وزن ہے، کچھ کھلاڑیوں کا رویہ ان کے ساتھ ایسا تھا لیکن وہ اس کواہمیت نہیں دیتے تھے اور توجہ صرف کرکٹ پر مرکوز رکھتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ جو کھلاڑی تھے ان کے ناموں کا انکشاف میں آنے والے دنوں میں کروں گا، پرانی باتوں کو سیاست سے نہ جوڑا جائے، انہیں پاکستانی اور ہندو ہونے پر فخر ہے۔شعیب اختر کے اس انکشاف پر بھارتی میڈیا نے پروپیگنڈا شروع کردیا ہے۔دانش کنیریا نے پاکستان کی جانب سے 61 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں اور 261 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ 18 ایک روزہ میچز میں 15 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments