نیب قوانین میں ترمیم کیلئے اپوزیشن اچھی تجاویز لاتی ہے تو ضرور قبول کریں گے: وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے قومی احتساب بیوریو (نیب) ترمیمی آرڈیننس پر انتقامی کارروائی کا تاثر درست نہیں ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ نیب کے قانون میں ترامیم کے لیے عرصے سے کوششیں جاری تھیں، نیب اصلاح کے لیے تو ن لیگ حکومت کی حکومت نے کمیٹی بنائی تھی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ اپوزیشن کا نیب ترمیمی آرڈیننس پر انتقامی کارروائی کا تاثر درست نہیں ہے، ہمیں کوئی امتیازی سلوک برتنے کی خواہش نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مختلف اداروں سے تفتیش کا مختلف کام لیا جاتا ہے، ابھی نیب ترامیم کا آرڈیننس دونوں ایوانوں میں جانا ہے آرڈیننس کی معیاد ہوتی ہے جس کے بعد قانون کی ضرورت ہوتی ہے، اگر ترمیم کے لیے اپوزیشن اچھی اور ٹھوس تجاویز لاتی ہے تو ضرور لائے ہم کھلے دل سے اپوزیشن کی ٹھوس تجاویز کو قبول کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں