’عمران خان کے ہاتھ میں مسائل حل کرنے کی لکیر ہی نہیں‘

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ہاتھ میں عوامی مسائل کے حل کی لکیر ہی نہیں ہے۔سینیٹر سراج الحق کا منصورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا جماعت اسلامی نیب قوانین سے متعلق حکومتی ترمیمی آرڈیننس کو مسترد کرتی ہے، کیا ملک میں ایمرجنسی لگی ہے جو پارلیمنٹ اور سینیٹ کو بےتوقیر کر کے آرڈیننس لائے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ملک میں کوئی ایمرجنسی یا ہنگامی صورتحال نہیں تو پھر قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ہونے کے باوجود آرڈیننس کا سہارا کیوں لیا گیا، نیب ترمیمی آرڈیننس حکومت کا خاموش این آر او ہے۔سراج الحق نے موجودہ حکومت کو مکمل ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر غریب عوام کا خون نچوڑا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بیساکھیوں کے سہارے کھڑی حکومت ملک کو ترقی نہیں دے سکتی، سبز باغ دکھا کر عوام کو گمراہ کیا گیا، وزیر اعظم کے ہاتھ میں عوامی مسائل کے حل کی لکیر ہی نہیں ہے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کشمیر پر حکومتی پالیسی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، جن دوستوں نے مسئلہ کشمیر پر ساتھ دیا اب وہ پاکستان کے دوست نہیں رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں