بلاول کی ایم کیو ایم کو سندھ میں وزارتیں دینے کی پیشکش

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایم کیو ایم پاکستان کو سندھ میں وزارتیں دینے کی پیشکش کر دی۔بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں چار میگا منصوبوں کا افتتاح کیا، تقریب میں میئر کراچی وسیم اختر بھی موجود تھے۔اپنے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس وقت وفاقی حکومت کی عوام دشمن پالیسی چل رہی ہے، ہمیں وفاق سے اپنا حصہ چھیننا پڑےگا۔وسیم اختر کی جانب دیکھتے چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کراچی کی خاطر جتنی وزارتیں وفاق میں ایم کیو ایم کے پاس ہیں، سندھ میں دینے کو تیار ہیں، شرط یہ ہے کہ عمران خان کو گھر بھیجیں۔انہوں نے مزید کہا کہ گرا دو عمران خان کی حکومت کو اور کراچی کو بچاؤ، اس کی حکومت کو گرا دو، کراچی کی خاطر ساتھ دینے کو تیار ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ سندھ کے حقوق کے لیے ایم کیو ایم ہمارا ساتھ دے، پی ٹی آئی کے اتحادی ان سے اتحاد توڑ دیں۔بلاول بھٹو زرداری کی پیشکش پر ردعمل دیتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ سندھ حکومت میں شمولیت کا فیصلہ پارٹی کرے گی لیکن ایم کیو ایم نے کبھی وزارتوں پر سیاست نہیں کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں