نیب نے نندی پور پاور پلانٹ میں 22 کروڑ کا فرنس آئل چوری کرنے کا ریفرنس دائر کردیا

قومی احتساب بیورو(نیب) نے نندی پور پاور پلانٹ میں 22 کروڑ کا فرنس آئل چوری کرنے کا ریفرنس دائر کردیا،ریفرنس میں اخلاق شاہ ،اسلم باغ سمیت 9 ملزموں کو نامزد کیاگیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیب لاہور نے نندی پور پاور پلانٹ میں 22 کروڑ کا فرنس آئل چوری کرنے کا ریفرنس دائر کردیا،ریفرنس میں کہا گیاہے کہ نندی پور پاور پلانٹ میں 22 کروڑ روپے کا فرنس آئل چوری کیا گیا ،ریفرنس میں اخلاق شاہ ،اسلم باغ سمیت 9 ملزموں کو نامزد کیاگیا ہے،احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج جوادالحسن نے ملزموں کو 3 جنوری کو طلب کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں