اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سوچ سمجھ کر کی ہے اور یہ معاملہ عدالت میں نہیں جانا چاہیے تھا۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں اجلاس سے قبل ہوا جس میں اٹارنی جنرل پاکستان نے بھی شرکت کی اور بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف جنگ کی دھمکیاں دے رہا ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سوچ سمجھ کر کی ہے، یہ معاملہ عدالت میں نہیں جانا چاہیے تھا لیکن ہم قانون سازی کررہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ تمام ارکان پارلیمنٹ اور اتحادیوں نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی حمایت کردی، ہم نے عدلیہ کے ساتھ ٹکراؤ نہیں کرنا بلکہ عدلیہ کا احترام کرتے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments