عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر ایران کا بلیسٹک میزائل حملہ

ایران نے بدھ کی صبح بیلسٹک میزائلوں سے عراق میں امریکہ کے دو فوجی اڈوں پر حملہ کیا ہے۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔


امریکی صدر نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے ’ہم نقصان کا جائزہ لے رہے ہیں لیکن اب تک سب ٹھیک لگتا ہے۔‘
عراق میں واقع جن دو فوجی اڈوں پر دس کے قریب بیلسٹک میزائل داغے گئے وہاں امریکی فوجی رہتے ہیں۔
حملوں کے بعد ایرانی صدر کے ایک مشیر نے ٹویٹ میں کہا کہ بدھ کے حملے جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کا جواب ہے۔ جنرل سلیمانی گذشتہ ہفتے امریکی ڈرون حملے بغداد ایئر پورٹ کے باہر ہلاک ہوگئے تھے۔
ابتدا میں ایران نے کہا تھا کہ اس نے صرف ایک حملہ کیا ہے لیکن امریکی اہلکاروں نے دو حملوں کی تصدیق کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں