اسلام آباد: پاکستان نے عراق جانے کی منصوبہ بندی کرنے والے شہریوں کو ہدایت جاری کردی۔بغداد میں ایرانی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی اور عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی حملے کے بعد پاکستان کی جانب سے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہدایت میں کہا گیا ہےکہ خطے میں ہونے والی حالیہ پیشرفت اور سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظرعراق جانے والے پاکستانی شہری انتہائی محتاط رہیں۔دفتر خارجہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہےکہ جو شہری پہلے سے عراق میں موجود ہیں وہ بغداد میں موجود پاکستانی سفارتخانے سے قریبی روابط رکھیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments