بغداد: عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی کا کہنا ہےکہ ایران نے امریکی فوجی اڈوں پر حملے سے پہلے عراق کو آگاہ کردیا تھا۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے کہا کہ انہیں آدھی رات کو ایران کی طرف سے زبانی آگاہ کیا گیا کہ قاسم سلیمانی کے قتل پر جوابی کارروائی کا آغاز کردیا ہے اور حملہ جلد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایران کی طرف سے کسی حتمی مقام کی نشاندہی نہیں کی گئی تھی بلکہ صرف امریکی فوجیوں پر حملے سے آگاہ کیا گیا تھا۔عبدالمہدی نے مزید کہا کہ یہ انتہائی خطرناک بحران عراق، خطے اور دنیا کے لیے تباہ کن جنگ کے خطرات ہیں۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی وزیراعظم نے حملے کی اطلاع ملنے پر عراقی فورسز کو خبردار کیا تھا۔واضح رہے کہ ایران نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل پر انتقامی کارروائی کرتے ہوئے عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر حملہ کیا اور ایران کا دعویٰ ہے کہ اس حملے میں 80 افراد ہلاک ہوئے جب کہ امریکی فوجی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا۔امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے حملے پر کہا ہےکہ سب کچھ ٹھیک ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments