فواد چوہدری بزدار حکومت کی کارکردگی پر برس پڑے

لاہور: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری اپنی ہی پارٹی کی حکومت کی کارکردگی پر برس پڑے۔ایک اجلاس کے دوران فواد چوہدری نے پنجاب حکومت کی کارکردگی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب ڈیلیور نہیں کر پارہا جس پر تحریک انصاف کو مجموعی طور پر دباؤ کا سامنا ہے۔دوسری جانب فواد چوہدری نے وزیراعظم عمران خان کے نام ایک خط لکھا جس میں ان سے اہم معاملات پر نوٹس لینے کی اپیل کی۔فواد چوہدری نے اپنے خط میں کہا کہ پنجاب کا 350 ارب کا ترقیاتی بجٹ ہے جس میں سے صرف 77ارب روپے ریلیز ہوئے ہیں، صوبے میں پنجاب میں سیاسی سائیڈ ڈیلیور کر رہی ہے اور نہ ہی انتظامی۔انہوں نے کہا کہ وزرائے اعلیٰ کے پاس صوابدیدی فنڈ آرٹیکل اے140 کی خلاف ورزی ہے، وزرائے اعلیٰ خود کو بادشاہ سمجھتے ہیں جو عوامی مفاد کے خلاف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں