وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں افراد انسانی حقوق کی پامالیوں کا شکار ہیں۔واشنگٹن میں مرکز برائے اسٹریٹجک اور بین الاقوامی مطالعات میں خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا بھارت کے ہندو انتہا پسند چہرے سے سیکیولرازم کا ماسک گر چکا ہے اور مودی کے انتہاپسند عزائم بے نقاب ہو چکے ہیں۔مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورت حال پر بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں لامتناہی انسانی بحران ہے، 80 لاکھ کشمیری 5 ماہ سے غیر انسانی لاک ڈاون کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کی کوشش کر کے عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی، بھارت نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کو دبانے کے لیے سخت پابندیاں نافذ کیں، مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن گزشتہ 5 ماہ سے جاری ہے، ہزاروں کشمیریوں کو قید رکھا گیا ہے، رابطوں کے ذرائع بند ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments