سمجھ نہیں آتا آخر حکومت کرنا کیا چاہتی ہے: خورشید شاہ

سکھر: احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پیپلز پارٹی کے سینئرخورشید شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 17 روز کی توسیع کردی۔سکھرکی احتساب عدالت میں خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں نیب حکام نے خورشید شاہ کو عدالت میں پیش کیا۔نیب راولپنڈی کی جانب سےخورشید شاہ سے جیل میں ہی تفتیش کرنے کی درخواست کی گئی جس کو عدالت نے منظور کرلیا اور نیب کو ان سے جیل میں ہی تفتیش کی اجازت دے دی۔خورشید شاہ اوران کے 17 ساتھیوں پر ایک ارب 30 کروڑ روپے سے زائد آمدن کیس کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور نیب راولپنڈی نے عدالت میں 10 سوالات پر مشتمل سوالنامہ جمع کرایا تھا۔عدالت نے کیس کی مختصر سماعت کے لیے پی پی رہنما کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 17 روز کی توسیع کردی اور نیب کو ملزم کو 3 فروری کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں