کراچی: مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات شروع کردیں۔ذرائع کے مطابق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ڈی جی نیب ملتان کی سربراہی میں کام کررہی ہے جس میں قانون نافذ کرنےوالے ادارے کے افسران سمیت مختلف ماہرین شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کو نیب کمبائن انویسٹی گیشن ٹیم کی جانب سے تحقیقاتی رپورٹ اور شواہد کے ساتھ ان کے مبینہ فرنٹ مینوں کی جائیداد اور بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات بھی فراہم کی گئی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ یہ تفصیلات نیب ٹیم نے جے آئی ٹی ارکان کو فراہم کیں جب کہ جے آئی ٹی کے ارکان نے سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن سے بھی اہم شواہد حاصل کیے۔ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی دستاویزات کی چھان بین کے بعد خورشید شاہ اور ان کے اہل خانہ سے پوچھ گچھ کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ جے آئی ٹی کو خورشید شاہ کے 30 ارب سے زائد اثاثوں کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments