کراچی: صدرمملکت عارف علوی ملک میں آٹےکے بحران سے لاعلم نکلے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنی اہلیہ ثمینہ علوی کے ساتھ کراچی میں اچانک قومی ادارہ برائے صحت اطفال اور قومی ادارہ برائے امراض قلب کا دورہ کیا۔صدر مملکت پہلے این آئی سی ایچ پہنچے جہاں ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر جمال رضا نے ان کا استقبال کیا اور اسپتال کے مختلف واڈز کا دورہ کرایا۔میڈیا سے گفتگو میں صدر مملکت نے کہاُکہ وزیراعظم کی ہدایت پر یہاں آیا ہوں، اسپتال میں ایک ایک بستر پر چار سے پانچ بچے موجود ہیں اور ادویات مریضوں کو باہر سے لینی پڑرہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم پر مریضوں کو پریشان کیے بغیر تینوں اسپتالوں کی منتقلی کویقینی بنایا جائیگا ۔اس موقع پر بات عارف علوی کا کہنا تھاکہ دعوے کرتے وقت انہیں خزانے کی حالت کا علم ہی نہیں تھا۔آٹے کے بحران سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ آٹے کے بحران کا علم نہیں لیکن معلوم ہونا چاہیے تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments