وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی،وزیراعلیٰ اوروزیراعظم کی ملاقات میں آئی جی سندھ کامعاملہ بھی زیرغورآیا،وزیراعظم عمران خان نے سندھ میں آئی جی تبدیل کرنے کی درخواست منظورکرلی۔وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی،گورنر عمران اسماعیل بھی ملاقات میں شریک تھے،وزیراعلیٰ سندھ نے سند ھ میں امن ومان کی صورتحال سے وزیراعظم کو آگاہ کیا،وزیراعلیٰ اوروزیراعظم کی ملاقات میں آئی جی سندھ کامعاملہ بھی زیرغورآیا،وزیراعظم عمران خان نے سندھ میں آئی جی تبدیل کرنے کی درخواست منظورکرلی،گورنر عمران اسماعیل نے بھی آئی جی کو تبدیل کرنے کے مطالبے کی حمایت کی،وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ کابینہ کے فیصلوں اورتحفظات سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ کو بڑی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ وفاق کے زیرانتظام منصوبوں میں سندھ حکومت کی تجاویز شامل کریں گے،گورنر عمران اسماعیل نے کہاکہ کراچی کو ترقی دیئے بغیر معاشی ترقی کے اہداف پورے نہیں ہوسکتے،ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ وفاق کراچی کیلئے فنڈنگ میں سندھ حکومت کے ساتھ مل کرکام کرے گا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments