اسلام آباد: پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں گرفتار رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ اور پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) سے تعلق رکھنے والی خواتین کو رہا کردیا جبکہ 23 مرد کارکنوں کو عدالت میں پیش کردیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ شعیب اختر کی عدالت میں پی ٹی ایم کے کارکنوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے پی ٹی ایم کے 23 کارکنوں کو عدالت میں پیش کرکے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کی استدعا کی۔مظاہرین کے وکلاء نے جوڈیشل ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے دباؤ میں آکر پرامن مظاہرین کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے، ملزمان نے کوئی توڑ پھوڑ اور مزاحمت نہیں کی بلکہ پرامن احتجاج کر رہے تھے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments