اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت ایک سال کے دوران ایک ہزار پناہ گاہیں تعمیرکریگی۔معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت ایک سال کے دوران ایک ہزار پناہ گاہیں تعمیرکریگی، نسیم الرحمن کو بطور فوکل پرسن تعینات کردیا گیا ہے، فوکل پرسن کا آفس براہ راست وزیراعظم کے ماتحت کام کرے گا تاکہ سہولت کی راہ میں سرخ فیتے کی رکاوٹ آڑے نہ آ سکے۔دریں اثناغیرملکی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا ہے، خواتین کی عصمت دری ، پیلٹ گنز کا استعمال، نوجوانوں کے لاپتہ ہونے کے بڑھتے ہوئے واقعات عالمی برداری کی توجہ کے منتظر ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments