اسلام آباد: چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے حوالے سے پاکستانی کمیونٹی کی ہر ممکن مدد کر رہے ہیں۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی ہم منصب وانگ ژی سے ٹیلفونک رابطہ کیا جس میں کرونا وائرس اور وبا سے متاثرہ علاقوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کرونا وائرس کے حملے اور چینی حکومت کی جانب سے کیے گئے تمام حفاظتی اقدامات سے شاہ محمود قریشی کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ چین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی بالخصوص زیر تعلیم طلباء کو اس وبا سے بچانے کیلئے حکومت اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستانی کمیونٹی کی ہر ممکن مدد کر رہی ہے اور ان کو اپنے شہریوں کی طرح سہولیات فراہم کر رہی ہے جب کہ ڈبلیو ایچ او نے بھی کرونا وائرس کے حوالے سے چینی حکومت کی کوششوں کو سراہا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments