بلاول بھٹو کا ایک بار پھر ایم کیو ایم کو حکومتی اتحاد چھوڑنے کا مشورہ

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر ایم کیو ایم کو حکومتی اتحاد چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے۔چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر ایم کیو ایم کو حکومت اتحاد چھوڑنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق نے کراچی کے لیے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا لہذا ایم کیو ایم اتحاد چھوڑ دے، ایم کیو ایم کراچی کے عوام سے زیادتی کرنے والوں کا کیوں ساتھ دے رہی ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہم آٹا بحران کا سامنا کررہے ہیں، حکومت نے عوام کو مہنگائی کرکے مشکلات میں ڈال دیا ہے، حکومت کو دھاندلی کے ذریعے ہم پر مسلط کیا گیا ہے تاہم پیپلزپارٹی عمران خان کی حکومت کو گھر بھیجنے پر متفق ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں