مسلم لیگ ن کے سربراہ اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے عمران نیازی کے تکبر، ضد اور حسد کے باعث ملکی معیشت ڈوب رہی ہے۔لندن میں موجود مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پنجاب حکومت کی جانب سے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی رہائش گاہ پر لنگر خانہ کھولنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی مخالفین کے گھروں پر قبضے افسوسناک اور منفی روایت ہے۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ اوچھے ہتھکنڈوں سے اسحاق ڈار کی خدمات کو جھٹلایا نہیں جا سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کو روٹی، روزگار اور کاروبار کے لالے پڑے ہیں لیکن کرپٹ اور نالائق حکومت سیاسی مخالفین کئ خلاف انتقامی کاروائیوں میں مصروف ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ ایسی گری ہوئی حرکتوں سے سے اسحاق ڈار اور ن لیگ کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران نیازی کے تکبر، ضد اور حسد کے باعث معیشت ڈوب رہی ہے۔خیال رہے کہ 7 فروری کو پنجاب حکومت نے لاہور میں واقع اسحاق ڈار کی رہائشگاہ کو پناہ گاہ میں تبدیل کر کے ہجویری ہاؤس کے 12 کمروں میں بسترے نصب کر دیئے تھے۔8 فروری کو حکومت نے اسحاق ڈار کی رہائشگاہ پر عملہ تعینات کیا اور 9 فروری کو پناہ گاہ میں غریب بے گھر مزدوروں کو منتقل کر دیا۔سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے پنجاب حکومت کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ جانے کا اعلان کیا تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments