مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پارٹی صدر شہباز شریف مارچ کے پہلے ہفتے تک پاکستان واپس آ جائیں گے۔خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف گزشتہ 3 ماہ سے ن لیگ کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے علاج کی غرض سے ان کے ہمراہ لندن میں موجود ہیں۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ شہباز شریف مارچ کے پہلے ہفتے پاکستان واپس آ جائیں گے اور بھرپور طریقے سے پارٹی کی قیادت کریں گے۔رہنما ن لیگ نے کہا کہ موجودہ صورتحال کا واحد حل ہے کہ عوام سے رجوع کیا جائے، ان حالات میں ضروری ہے کہ مڈ ٹرم الیکشن کرائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ جس انداز میں موجودہ حکومت معیشت سنبھال رہی ہے اس طرح ملک نہیں چل سکتا۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اپوزیشن کی خاموشی کو ہرگز کمزوری نہ سمجھا جائے، آنے والے دنوں میں اپوزیشن مشترکہ طور پر کہے گی کہ مڈٹرم الیکشن ضروری ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments