راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو ایک اننگز اور 44 رنز سے شکست دیکر دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلا دیش کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 168 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔دوسری اننگز میں نسیم شاہ نے تباہ کن بولگن کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جس میں ان کی ہیٹ ٹرک بھی شامل ہے۔دوسری اننگز میں یاسر شاہ نے بھی 4 بنگلا دیشی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ محمد عباس اور شاہین شاہ آفریدی کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔بنگلا دیش کی جانب سے دوسری اننگز میں مومن الحق 41 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جب کہ نجم الحسن شنٹو نے 38 اور تمیم اقبال نے 34 رنز کی اننگز کھیلیں۔نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کو شاندار بولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments