لاہور: مریم نوازکی بیرون ملک جانےکی اجازت کے لیے دائر درخواست پر سماعت کے لیے نیا بینچ تشکیل دے دیا گیا۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی بیرون ملک جانے کی اجازت کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ سماعت کررہا تھا جس کے سربراہ جسٹس طارق عباسی تھے۔تاہم گزشتہ ہفتے بینچ تحلیل ہوگیا تھا جس کے بعد معاملہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے پاس بھیج دیا گیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی بیرون ملک جانے کی اجازت کے لیے دائر درخواست پر سماعت کے لیے 2 رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔عدالت نے مریم نواز کی درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے جس پر 2 رکنی بینچ 18فروری کو سماعت کرے گا۔یاد رہے کہ مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل ہے اور انہوں نے اپنے والد کی تیمارداری کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت مانگی ہے۔وفاقی کابینہ بھی مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کی منظوری دے چکی ہے جبکہ یہ درخواست لاہور ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments