لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق ویز داخلہ چوہدری نثار نے ایک دوسرے سے ملاقات کرنے سے صاف انکار کردیا۔ذرائع کے مطابق لندن کے دو ہفتے کے دورے پر موجود چوہدری نثار کی نوازشریف اور ان کے مشترکہ دوستوں نے ملاقات کی خواہش کی لیکن نواز شریف نے ملاقات سے صاف انکار کردیا۔اس سلسلے میں جب اسحاق ڈار اور شہباز شریف سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جب سے چوہدری نثار نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور نواز شریف پر کڑی تنقید کی تھی اس وقت سے ان کے سابق وزیراعظم سے تعلقات کشیدہ ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ میاں نواز شریف کا چوہدری نثار کے بارے میں مؤقف واضح ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار سے ملاقات کرنے کا مطلب ہے میں اپنے ان قریبی لوگوں کو دھوکا دوں جس طرح مجھےچوہدری نثار نے دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ چوہدری نثار کی ملاقات میاں شہباز شریف اور اسحاق ڈار سے ہوجائے تاہم وہ بھی اس طرح ممکن ہوسکے گی اگر نواز شریف اس پر راضی ہوں اور اگر چوہدری نثار کو دوبارہ پی ایم ایل (ن) میں لیا جاتا ہے تو پارٹی میں ایک بغاوت کی سی حالت پیدا ہوجائے گی۔ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف کی مکمل توجہ اس وقت اپنے علاج پر ہے اس لیے جب ان سے کہا گیا کہ وہ چوہدری نثار سے ملاقات کریں تو سابق وزیراعظم نےملنے سے انکار کردیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments