اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے سول سروسز میں اصلاحات لانےکا وعدہ پورا کر دیا اور سول سروسز میں اصلاحات روشن مستقبل کے لیے اہم سنگ میل ہوں گی۔اپنے ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کسی سیاسی خاندان کی خدمت گزاری ترقی کا معیار نہیں بنے گی، ترقی کا معیار اب محنت، صلاحیت اور عوامی خدمت سے جوڑ دیا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ نا اہلی کی حوصلہ شکنی اور اہلیت کی حوصلہ افزائی ہوگی، افسران کی ترقی اب ان کی کارکردگی اور عوامی ریلیف سے منسلک ہے، افسران کو اب کارکردگی کی بنا پر ترقی ملے گی۔وزیر اعظم کی معاون خصوصی کاکہنا تھا کہ وزیراعظم عوام کے ریلیف کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں دور کر رہے ہیں، وزیراعظم نے سول سروسز میں اصلاحات لانےکا وعدہ پورا کر دیا ہے، افسر شاہی کے اندر جزا اور سزا کا نظام لانے کا عہد پایہ تکمیل تک پہنچا ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کارکردگی دکھانے والے کو میرٹ پرترقی دیں گے اور مکمل تعاون کریں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments