پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 5 ویں ایڈیشن کے ساتویں میچ میں سلو اوور ریٹ کے باعث لاہور قلندرز پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے میچ میں قلندرز نے مقررہ وقت میں 2 اوورز کم کیے جس پر پی ایس ایل کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت تمام 11 کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 10فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔قوانین کے مطابق اگر لاہور قلندرز کی ٹیم ٹورنامنٹ میں آئندہ سلو اوور ریٹ کی مرتکب پائی جاتی ہے تو اُس وقت ٹیم میں شامل تمام کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا جائے گا۔آن فیلڈ امپائرز رینمور مارٹینیز اور راشد ریاض، تھرڈ امپائر شوزب رضا اور فورتھ امپائر ناصر حسین نے سلو اوور ریٹ کے باعث لاہور قلندرز کو چارج کیا، جس کے بعد میچ ریفری محمد انیس نے لاہور قلندرز پر جرمانہ عائد کیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل چھٹے میچ میں سلو اوور ریٹ کے باعث دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز پر بھی جرمانہ عائد کیا گیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments