بلوچستان میں کورونا وائرس کے پیش نظر محکمہ صحت میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔صوبائی حکومت نے ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ماہرین سمیت تمام عملے کی چھٹیاں ، ہر قسم کی ڈیپوٹیشن اور ٹریننگ منسوخ کردی ہے۔سیکریٹری صحت نے اپنے تمام عملے کو اپنے اپنے جائے تعیناتی پر حاضر رہنے کی ہدایت کی ہے اور غیر حاضر عملے کو ملازمت سے برخاست کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔دوسری جانب گورنر سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر صوبے میں تمام سرکاری یونیورسٹیاں 15 مارچ تک بند رہیں گی ۔اس کے علاوہ صوبائی حکومت نے اسکولوں میں یکم مارچ سے شروع ہونے والی داخلہ مہم بھی مؤخر کردی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
“کورونا وائرس: بلوچستان کے محکمہ صحت میں ایمرجنسی نافذ” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
its very dangerous disease